بھارتی چینلز کی بائیکاٹ کی مہم، کراچی میں آلات نذر آتش، اب ہو گی کاروائی

بھارتی چینلز کے بائیکاٹ سے متعلق پیمرا اور ڈیلرزکااجلاس کراچی میں منعقدا ہوا

بھارتی چینلز کے بائیکاٹ سے متعلق پیمرا اور ڈیلرزکااجلاس کراچی میں منعقدا ہوا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطانق پیمرا اورالیکٹرانکس ڈیلر کا بھارتی چینلز کے بائیکاٹ مہم کے سلسلہ میں اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پیمرامرزا سلیم بیگ سمیت اہم نمایندگان نے شرکت کی. اجلاس میں بھارتی ثقافت کےبائیکاٹ کیلیے حکمت عملی طے کی گئی . پیمرا حکام اور الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن عہدیداران نے اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈی ٹی ایچ سے مقامی تاجروں کو بہت فائدہ ہوگا، بھارتی چینل، آلات بیچنے دکھانے والوں کے خلاف کاروائی ہو گی.لاہور سے شروع ہونے والا سلسلہ کراچی پہنچا ہے، نومبر تک مقامی ڈی ٹی ایچ متعارف کرادیا جائے گا،بھارتی چینل آلات بیچنےاوردکھانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی .مہم کے دوران اب تک 15 ہزار آلات ضبط کیے گئے ہیں. اجلاس کے بعد بھارتی چینلز نشرکرنے والے آلات ریگل چوک پر نذرآتش کردیے گئے

Comments
Loading...