بھارت میں رافیل موجود ، مودی کو خبر تک نہ ہوئی، بڑی خبر آ گئی

رافیل کا نام تبدیل کیا جائے .بھارتیوں نے مطالبہ کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے علاقے چھتیس گڑھ کی حدود میں ایک گائوں ہے جس کا نام رافیل ہے. اس گاوں میں 2000 خاندان آباد ہیں. رافیل میں مقیم 83 سالہ دھرم سنگھ نے بھارتی میڈیا کے ذریعے اپیل کی کہ رافیل کا نام بدلا جائے. دوسرے دیہات کے لوگ ہمارا مذاق اڑاتے ہیں،وہ کہتے ہیں کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو ہماری تحقیقات ہوگی،ہم گاؤں کا نام تبدیل کرنے کی درخواست لے کر وزیر اعلی کے دفتر بھی گئے تھے لیکن ہم ان سے مل نہیں سکے۔ رافیل تنازعہ کی وجہ سے یہ نام صرف منفی توجہ اپنی طرف مبذول کراتا ہے، لیکن ہمارے گاؤں کی کوئی پرواہ نہیں کرتا،ریاست کے باہر تو زیادہ تر لوگوں کو گاؤں کے بارے میں پتہ بھی نہیں ہے۔ گاؤں میں پینے کے پانی اور حفظان صحت جیسی بنیادی ضروریات بھی نہیں ہیں یہاں آبپاشی کی کوئی سہولت نہیں ہے۔ یوں لگتا ہے کہ سرکار کو ہمارے گاوں کا معلوم ہی نہیں.

واضح رہے کہ کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیاں بھارتی وزیر اعظم مودی اور حکومت کو فرانس کے ساتھ ہونے والے رافیل لڑاکا طیارے کے سودے پر تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں. کہ طیارے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اس سودے سے صنعتکار انل امبانی کو فائدہ ہو گا.

Comments
Loading...