بھارت ، دو بنگلہ دیشی گرفتار، بھارتی پولیس نے بڑا دعویٰ کر دیا

پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار دونوں افراد کا بنگلہ دیش کی تنظیم جمعیت المجاہدین اور اسلامک اسٹیٹ بنگلہ دیش سے ہے.

پلوامہ میں بھارتی فوج پر ہونے والے حملے کے صدمے سے بھارت تا حال باہر نہیں نکل سکا، بہار پولیس نے دو بنگلہ دیشی افراد کو گرفتار کر کے پلوامہ حملے سے تعلق جوڑنے کی کوششش ہے .

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بہار پولیس نے دو بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا پولیس کو دونوں کے پاس سے کچھ دستاویزات ملی ہیں. پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار دونوں افراد کا بنگلہ دیش کی تنظیم جمعیت المجاہدین اور اسلامک اسٹیٹ بنگلہ دیش سے ہے.

پولیس کو ان کے پاس سے کے پلوامہ حملہ کے بعد جموں میں تعینات سیکورٹی فورسیز سے وابستہ کاغذاب بھی ملے ہیں۔ دونوں کے پاس سے نیم فوجی دستہ سے متعلق ایک رپورٹ کی بھی کاپی ملی ہے ۔

گرفتاری کے وقت دونوں افراد سے بھارتی جعلی آئی ڈی کارڈ بھی برآمد ہوئے . پولیس نے انہیں تفتیش کے لئے خفیہ مقامات پر منتقل کر دیا ہے.

Comments
Loading...