وزیراعظم عمران خان نے قبائلی عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا

تحصیل خار میں آج سے 3-G سروس کا آغاز کردیا گیا ہے

وزیراعظم عمران خان نے قبائلی عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر لکھا کہ
قبائلی علاقوں (جنہیں فاٹا کے نام سے جانا جاتا تھا) کی قومی دھارے میں شمولیت کے حوالے سے ایک اور وعدہ آج پورا ہوا۔ گزشتہ جمعۃ المبارک کو ایک جلسہ عام میں میں نے باجوڑ کے لوگوں سے 3-G سروس کی فراہمی کا وعدہ کیا چنانچہ باجوڑ کی تحصیل خار میں آج سے 3-G سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔
قبائلی علاقے میں تھری جی سروس کی فراہمی پر علاقہ مکینوں نے وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے.

Comments
Loading...