وزیر اعظم نے قوم کو خوشخبری سنا دی، دعا کی اپیل

کراچی میں زیر سمندر ایشیا کے سب سے بڑے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت

وزیراعظم نے پاکستانی قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں زیر سمندر ایشیا کے سب سے بڑے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں ، قوم دعا کرے یہ ایک دریافت قوم کی تقدیر بدل دے گی ۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گیس کی مہنگائی اس کے شارٹ فال اور ایل این جی کی وجہ سے ہے،ہم 14سو مکعب فٹ گیس خریدتے ہیں اور 650 روپے میں بیچتے ہیں، انرجی بحران کی وجہ ٹرانسمیشن لائن کی خرابی ہے۔ پچھلے ادوار میں ٹرانسمیشن لائنز پر کوئی کام نہیں ہوا۔

Comments
Loading...