عمران خان جو کہیں گے کروں گا کوئی خوش ہو یا ناراض ، وزیر اعلیٰ خیبر

حمود خان نے کلین اینڈگرین مہم کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آیندہ بجٹ میں صوبےکےتمام لوگ صحت انصاف کارڈسےمستفید ہوں گے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے کہا ہے کہ بی آرٹی رپورٹ عام کیےجانےکاطریقہ ٹھیک نہیں تھا،بی آرٹی میں خامیاں دور کریں گے .پرویز خٹک ہمارے بڑے ہیں .عمران خان جو کہیں گےوہ کروں گا، کوئی خوش ہویاخفا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کےپی محمود خان نے کلین اینڈگرین مہم کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آیندہ بجٹ میں صوبےکےتمام لوگ صحت انصاف کارڈسےمستفید ہوں گے، کرپشن کی باتیں کرنےوالےثبوت لائیں میں ان کےساتھ کھڑاہوں گا،بی آر ٹی کتنا بڑا منصوبہ ہے،جس دن مکمل ہوگاتب سب کوپتاچلےگا، جہاں بھی جاتا ہوں میڈیا بی آرٹی سےمتعلق سوال کرتی ہے،بی آرٹی منصوبےکے باعث تاجر برادری کے نقصانات کا ازالہ کریں گے .اختلافات کو ایک طرف رکھ کرسب نےملکرترقی اورصفائی میں حصہ لیناہے .پشاورکوماڈل شہر بنائیں گے،پلاسٹک بیگزکیخلاف کریک ڈاؤن شروع کررہے ہیں

Comments
Loading...