وزیرا عظم نیب کےسیشن کوچیئرکرتےہیں، مریم اورنگزیب کا بڑا دعویٰ

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران نیب کےسیشن کوچیئرکرتےہیں،ن لیگ کیخلاف کارروائیاں تیزکرنےکاکہتے ہیں .

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے راولپنڈی میں حنیف عباسی کے گھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خ الی برتن زیادہ شور مچاتا ہے،حکومت بھی خالی برتن کی طرح ہے .حکومتی اراکین صرف شورمچاتےہیں،انکےپاس کارکردگی بتانےکیلیےکچھ نہیں ان کے ڈی این اے میں بدتمیزی اور جھوٹ ہے،ہم نےکھربوں کےمنصوبے لگائے،آپ نےکھربوں کےکھڈےکھودے، پاکستان کےعوام ان کو دھکےدےکرنکالیں گے،ہماری ایک کال پر پاکستان کےعوام ہمارےساتھ ہوں گے .مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نیب نہیں عمران خان کی زد میں ہے .نیب عمران خان کی زد میں ہے،نیب کو استعمال کیا جا رہا ہے .حنیف عباسی نے ناکردہ گناہ کی سزا کاٹی .چیلنج کرتی ہوں فوادچودھری پاپڑوالےکےاکاؤنٹ کی تفصیلات بتائیں .پی ٹی آئی کے18جعلی بینک اکاؤنٹس سامنے آئے،جس کاانھوں نےکوئی جواب نہیں دیا .حکومت عوام کے سامنےمہنگائی کوسابقہ حکومت کی کارکردگی کا جھوٹ بول رہی ہے

Comments
Loading...