آئی ایم ایف کے پاس جانے کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں: شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ معاشرہ مجموعی طور پر کرپٹ ہو چکا ہے. آئی ایم ایف کے پاس جانے کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلرے نے کہا کہ سی پیک میں ریلوے کے منصوبے بھی شامل ہیں. سیاسی استحکام کے بغیر ملک میں معاشی استحکام نہیں آ سکتا.باتیں کرنا آسان ہے،کام کرنا مشکل ہوتاہے،اس ملک کوبے دردی سےلوٹاگیا،انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کی آمدن میں روزبروز اضافہ ہورہاہے،گرین لائن ،رحمان باباایکسپریس میں بچوں کاکرایہ نصف کردیاہے .ملک میں مال بردار ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہیں.

Comments
Loading...