راولپنڈی بجلی چوروں کے گرد گھیرا تنگ

آئیسکو اور ٹاسک فورسز نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دیں ،مارچ میں ایک ہزار 773 مشکوک میٹر پکڑے گئے ۔

راولپنڈی : آئیسکو اور ٹاسک فورسز نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دیں ،مارچ میں ایک ہزار 773 مشکوک میٹر پکڑے گئے ۔
ترجمان آئیسکو کے مطابق 28 لاکھ 86 ہزار یونٹ چارج 5 کڑور 11 لاکھ 78 ہزار کا جرمانہ کیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق 186 افراد کے خلاف تھانوں میں درخواستیں جمع 52 ایف آئی آر درج کر لی گئی ۔ترجمان آئیسکو کے مطابق 1544 میٹر سلو پائے گئے 175 میٹروں سے ڈائریکٹ سپلائی لی جا رہی تھی ۔ترجمان آئیسکو کے مطابق بجلی چوری کے خاتمے کے لئے عوام کا ساتھ چاہیے

Comments
Loading...