حریت رہنمائوں کے اہلخانہ کو ہراساں کرنے کی مذمت . گیلانی

بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ نام نہاد جمہوری عمل میں شریک ہونا کسی کشمیری کو زیب نہیں دیتا

بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ نام نہاد جمہوری عمل میں شریک ہونا کسی کشمیری کو زیب نہیں دیتا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین بزرگ رہنما سید علی گیلانی نے حریت رہنمائون اور ان کے اہلخانہ کے خلاف بھارت سرکار کی انتقامی کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت حریت رہنمائوں کی آزاد دبانا چاہتا ہے. اس کے لئے خفیہ ایجنسیوں‌کو استعمال کیا جا رہا ہے. حریت رہنما شبیر احمد شاہ کی بیٹیوں کے نام بھارت سرکار کے نوٹسز پر سید علی گیلانی نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ شبیر شاہ جھوٹے مقدمے میں دو سال سے جیل میں ہیں .اب ان کے اہلخانہ کو بھارت سرکار ہراساں کر رہی ہے.یہ غیر اخلاقی، غیر انسانی طرز عمل ہے.

Comments
Loading...