غیر ملکی سیاحوں کے لئے پاکستان میں نیا قانون بن گیا

آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کو غیر ملکیوں‌ کے لئے ممنوعہ علاقہ قرار دینے کا درجہ ختم

پاکستان میں غیر ملکیوں‌ کی نقل و حرکت کے لئے نئے قوانین جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے نوٹفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کو غیر ملکیوں‌ کے لئے ممنوعہ علاقہ قرار دینے کا درجہ ختم کر دیا گیا .
پاک چین بارڈر کے اطرااف دس میل تک غیر ملکیوں کو نقل و حرکت کی اجازت دی گئی ہے جبکہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے اطراف پانچ میل تک نقل و حرکت کی اجازت دی گئی ہے .
غیر ملکی سیاحوں کے لئے این او سی کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے .

Comments
Loading...