دلہے پر فومنگ سپرے پھینکنا مہنگا پڑ گیا

گاؤں کونتریلہ فوم سپرے کیوں مارا ۔ بارات دلہن کے بغیر ہی واپس آ گئی.

راولپنڈی :دولہا کے منہ پر سپرے مارنے پر جھگڑا،کلر سیداں کے نواحی گاؤں سے کونتریلہ جانے والی بارات دلہن کے بغیر ہی واپس آ گئی۔کلر سیداں کے نواحی گاؤں سے تحصیل گوجرخان میں واقع کونتریلہ کے نواحی گاؤں چیچیاں میں بارات پہنچی تو دلہن کے بہنوئی نے رسم کے طور پر دلہا پر فوم سپرے پھینک دی جو اس کے منہ پر لگی جس سے دلہا غصے میں آ گیا۔ اس موقع پر باراتی اور دلہن والے آپس میں گتھم گتھا ہو گئے اور ایک دوسرے کی لاتوں مکوں سے تواضع کی جس کے بعد بارات دلہن کے بغیر ہی واپس آ گئی۔

Comments
Loading...