فیصل آباد پریس کلب کے سالانہ انتخابات 31 مارچ کو ہونگے

فیصل آباد پریس کلب میں مورخہ 27-3-2019کو چیئر مین الیکشن کمیٹی میاں بشیر احمد اعجاز کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ممبران محمد نعیم شاکر ‘ شوکت سلطان بٹ ‘ شوکت علی وٹو،پروفیسر اقبال شاد شامل تھے۔ اجلاس میں امیدواران کی حتمی فہرست جاری کرنے کے بارے میں غورو خوض کیا گیا۔ کاغذات واپس لینے والے امیدوارن کی گزشتہ روز آخری تاریخ تھی ۔ کاغذات واپس لینے اور الیکشن لڑنے والے امیدوارن کی فہرست کو حتمی شکل دیدی گئی۔ صدر کی نشست کے لیے تین امید واران(1)ظفر ڈوگر سٹی 41،(2) میا ں ساجد ڈیلی الشر ق ،( 3)نا در مان نے کاغذات نامزدگی جمع کر وائے گئے تھے جس میں دو امید واران نے کا غذات نامز دگی واپس لینے پر صدر ظفر ڈوگر بلا مقابلہ منتخب ہوگئے اس طرح ، سیکرٹری کے لیے علی اشفاق ہا شمی ،ڈیلی نئی بات بلا مقابلہ منتخب جب کہ ان کے مدمقابل افشا ں بتول ڈیلی الشرق سے نا ئب صدر سید خاور عباس بول نیوز بلا مقابلہ منتخب جبکہ ان کے مد مقابل ملک ظہور احمد مہران ٹی وی ،محمد کاشف اے آر وائی ،ظفراللہ خان ڈیلی جنگ ،مسعود احمد بھٹہ امثالی دنیا نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر وقاص احمد بیگ ہم ٹی وی بلا مقابلہ منتخب جب کہ مد مقابل ،محمد کاشف اے آر وائی ،محمد اشر ف سند ھو ڈیلی نظائر نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ فنانس سیکرٹری کی سیٹ بلا مقابلہ محمد کاشف اے آر وائی منتخب ان کے مد مقابل وقاص احمد بیگ ہم ٹی وی ،محمد حفیظ سچ ٹی وی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔۔ جبکہ ایگز یکٹو باڈی کی نشستوں پر 13امیدوارن نے کاغذات واپس لئے۔ جن میں خالد سلہری ‘ را نا شفقت ،نیاز خان ،رانا زاہد اقبال ،محمد اعظم ،عدنان علی ،سید ندیم حسین رضوی ،ذیشان ملک ،آصف سخی ،محمداشرف خان ،طارق محمود ،سید حسین علی شاہ ،توقیر عبا س شامل ہیں ۔ حتمی فہرست کے ۔ جبکہ ایگز یکٹو باڈی کی11نشستوں کے لئے14 امیدواران میدان میں ہونگے۔ جن میں شہبا ز علی ہادی ،رانا تو صیف یوسف، ند یم شاہ ،رفعت انور،عابد شاہ ،محمد بلال ،رانا نعیم ،علی ضامن ،قاسم صدیقی ،فہیم مشتا ق کھنہ ،مرزا رمضان ،رانا محسن فاروق ،حمیراچوہدری،یا سر سجا د شامل ہیں ۔ فیصل آباد پریس کلب کے سالانہ انتخابات 31مارچ بروز اتوار کو ہونگے۔ پولنگ کا وقت صبح8بجے سے شام4بجے تک ہو گا۔

Comments
Loading...