ڈاکٹرز ک او پی ڈی کو بند رکھنے کا اعلان

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات پورے ہونے تک او پی ڈی کو بند رکھنے کا اعلان

راولپنڈی:ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات پورے ہونے تک او پی ڈی کو بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے شہر کے 3 بڑے ہسپتالوں میں او پی ڈی کو بند کر دیا ، او پی ڈی بند ہونے کے بعد مزیض اور لواحقین رل گئے
پیر کو بے نظیر بھٹوہسپتال،ڈسٹرکٹ ہسپتال اور ہولی فیملی ہسپتال کی او پی ڈی بند رہی ۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ ایم ایس بے نظیر بھٹو ڈاکٹر طارق نیازی کو فوری بحال کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ میڈیکل کو فوری مسترد کیا جائے۔ او پی ڈی بند ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

Comments
Loading...