دہلی ،مسلم آبادی اٹھارہ فیصد،پھر بھی مسلمانوں کو ٹکٹ نہ ملا

دہلی میں مسلمانوں کی آبادی 18 فیصد ہونے کے باوجود کانگریس نے کسی مسلمان امیدوار کو الیکشن میں ٹکٹ نہیں دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل انڈیا مسلم کانفرنس کے قومی صدر اور بہار کے سابق وزیر شمائل نبی اور قومی جنرل سکریٹری و سابق ڈائریکٹر آف ایجوکیشن ڈاکٹر عبداللہ مدنی نے دہلی کی ساتوں لوک سبھا سیٹوں پر کانگریس کی طرف سے کوئي بھی مسلم امیدوار نہ بنائے جانے پر حیرت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ رہنمائوں نے کہا کہ چاندنی چوک حلقہ اور مغربی دہلی و شمال مشرقی دہلی کے حلقے سے بجا طورپر مسلم امیدوار کھڑا کیا جاسکتا تھا، بالخصوص ایسے حالات میں جب دہلی میں مسلمانوں کی آبادی 18 فیصد سے زائد ہے۔

Comments
Loading...