عدالت میں تاخیر سے پیش ہونے پر ایم کیو ایم کے ایک اور رہنما کو جرمانہ

عدالت میں تاخیر سے آنے پر ایم کیو ایم کے ایک اور رہنما کو پانچ سو روپے جرمانہ ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کا حکم دے دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت میں تاخیر سے پیش ہونے پر عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ 500 روپے ڈیم فنڈ میں جمع کروائیں جس پر عامر خان نے فوری بینک میں جا کر ڈیم فنڈ‌میں پانچ سر روپے جمع کروا کر عدالت میں رسید پیش کر دی

واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار پر بھی تاخیر سے پیش ہونے پر 500 روپے جرمانہ عائد کر چکی ہے.

Comments
Loading...