وزیر اعلیٰ سندھ نے نیب میں پیشی کے بعد ایسی بات کر دی کہ سن کر ہو جائیں حیران

وزیرا علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیب کے تمام سوالات کے جوابات دے دیے .نیب کی تفتیش کاعمل اچھےماحول میں ہوا.

نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ نیب ٹیم کواثاثوں کی مکمل چھان بین کی اجازت دی ہے .نوری آباد پائپ لائن اورٹرانسمیشن لائن سے متعلق سوالات پوچھے گئے .نیب کوتفتیشی عمل میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے،نیب کو تھر آنے کی دعوت دی ہے. ڈی جی نیب پہلے جے آئ ٹی میں نہیں تھے. جے آئی ٹی رپورٹ میں بہت غلطیاں ہیں. عدالت کہہ چکی ہے کہ بلاول بھٹو اور مرادعلی شاہ کا نام جے آئی ٹی رپورٹ سے نکالیں، ایسا لگتا ہے میرا نام زبردستی ڈالا گیا ہے.

Comments
Loading...