وزیر اعلیٰ وزیر اعلیٰ ہی ہوتا ہے، عثمان بزدار نے ایسا کیوں کہا؟

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کسی نوٹفکیشن سے وزیر اعلیٰ کا رول ختم نہیں ہوتا، وزیر اعلیٰ وزیر اعلیٰ ہی ہوتا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اگر کسی وزیر کو مسئلہ ہو گا تو وہ وزیر اعلیٰ سے بات کرے گا .جس نے کام نہیں کرنا وہ ہماری ٹیم کا حصہ نہیں رہے گا. سیاسی لیڈر شپ نے فیصلہ کرنا ہے اور بیورو کریسی نے عمل کرنا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو
رمضان پیکج دیں گے، فیاض الحسن چوہان بھائی ہیں ہمارے ،وہ دوبارہ آئیں گے توہم بتادیں گے .پنجاب میں ریاستی قوانین پرعملدرآمدیقینی بنایاجائےگا،22 ہزار پنچایت بنیں گی 33فیصد فنڈ لوگوں تک جائیںٕ گے .

Comments
Loading...