سٹی ٹریفک پولیس کو رواں ماہ کتنی کالز وصول ہوئیں سی ٹی او نے بتادیا

راولپنڈی پولیس نے گزشتہ ماہ کے دوران سینکڑوں روڈ یوزرز کو آن گرائونڈ معاونت اور مدد فراہم کی۔محمد بن اشرف

راولپنڈی:باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس راولپنڈی کی ہیلپ لائنزپر گزشتہ ماہ کے دوران شہریوں کی طرف سے معاونت اور مدد کے علاوہ پبلک سروس گاڑیوں کی روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی، اوور چارچنگ، بدتمیزی،مسافروں سے زائد کرایہ وصولی، روڈ ایکسیڈنٹ سے اور دیگر سروسز کے سلسلے میں 185 فون کالز موصول ہوئیں اس کے علاوہ 05سو90سے زائد فون کالز ڈرائیونگ لائسنس اور لرننگ کی معلومات سے متعلق، ڈرائیونگ سکول کے بارے میں معلومات، روڈ معلومات، ٹریفک رش سے متعلق، راستے بندیا کھلے ہونے کے حوالے سے اورمعاونت، مدد ، رہنمائی اور دیگر سروسز سے متعلق کالز کی گئیں جس پر فوری طور پر سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے قانونی کاروائی عمل میں لائی اور شہریوں کی موقع پر مدد اور رہنمائی فراہم کی جبکہ مدد اور رہنمائی کے حوالے سے شہریوں کو تمام سروسز فراہم کی گئیں اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے کہا کہ شہری آن گرائونڈ کسی بھی ایمرجنسی ، ،مدد اور رہنمائی سے متعلق چوبیس گھنٹے ٹریفک پولیس راولپنڈی کی ہیلپ لائنز پر فون کالز کر کے ٹریفک پولیس کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں اس حوالے سے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن سکواڈ کو خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔

Comments
Loading...