سانحہ کرائسٹ چرچ، تحقیقات کیلئےرائل کمیشن بنانےکا اعلان

نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ واقعے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں کابینہ کا اجلاس ہوا جس کے بعد وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے پریس کانفرنس کے دوران سانحہ کرائسٹ چرچ کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نیوزی لینڈ کا کہنا تھا کہ رائل کمیشن سنگین ترین واقعات پر بنایا جاتا ہے، کرائسٹ چرچ واقعہ ان میں سے ایک ہے۔

Comments
Loading...