چیئرمین نیب لاہور میں کیا کرنے والے ہیں ؟ بڑی خبر آ گئی

چیئرمین نیب پنجاب سول سیکرٹریٹ پہنچ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سول سیکرٹریٹ میں سینئر افسران سے خطاب کریں گے ،چیئرمین نیب ریکور کی گئی ایک ارب روپے کی جائیداد کے کاغذات حکومت پنجاب کے حوالے کریں گے.

واضح رہے کہ ترجمان نیب کا کہنا ہے نیب نے 56 کمپنی کیس میں ایک ارب کی لوٹی ہوئی رقم وصول کر لی ہے، نیب نے یہ رقم ملزم اکرام نوید سے وصول کی ہے جسے آج چیئرمین نیب پنجاب حکومت کے حوالے کریں گے۔ترجمان کے مطابق نیب نے 13 مختلف جائیدادیں پنجاب حکومت کے حوالے کردی ہیں جن کی مالیت 61 کروڑ روپے ہے۔اسی طرح نیب کی جانب سے چھ مختلف جائیدادیں ایرا (زلزلے کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے لیے قائم کیے گئے ادارے) کی حوالے کی ہیں جن کی مالیت 30 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

Comments
Loading...