کوئی عدلیہ مخالف تحریک نہیں چلی فیصلوں کے خلاف چلائی گئی ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) سابق وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کوئی عدلیہ مخالف تحریک نہیں چلی فیصلوں کے خلاف چلائی گئی ہے جو فیصلہ آیا وہی بات محمد نواز شریف کررہے ہیں‘ کے پی کے عوام کے ساتھ جو پانچ سالوں میں ہوا اس کا بوجھ عمران خان کے دل سے کبھی نہیں ہٹے گا۔ جمعہ کو نجی ٹی وی پر خواجہ آصف کے فیصلے پر مریم اورنگزیب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بڑا فیصلہ آیا ہے ہمارے لئے یہ وہی فیصلہ ہے جس کی وجہ سے وزیراعظم کو گھر بھیجا گیا اقامے کی وجہ سے۔

Comments
Loading...