بلاول کیسی لڑکی سے شادی کریں گے، بلاول نے خود بتا دیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھتو زرداری نے کہا ہے کہ ایسی لڑکی سے شادی کروں گا جو ذہین اور تعلیم یافتہ ہو.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایسی لڑکی سے شادی کروں گا جو ذہین اور تعلیم یافتہ ہو ، ہم دونوں کے درمیان ذہنی ہم آہنگی بھی ہو. اور میری ہونیوالی بیوی کی میری بہنوں کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہوں. بلاول نے مزید کہا کہ والدہ سے بہت سی یادیں وابستہ ہیں جب والد قید میں تھے تو والدہ کہتی تھیں کہ اچھا وقت ضرور آئے گا۔ والد جیل سے باہر آ گئے اور ہمارے اچھے دن آ گئے۔ مجھے آکسفورڈ میں داخلہ ملا تو والدہ بہت خوش ہوئیں۔ بلاول کا کہنا تھا کہ صبح اٹھ کر پہلے ناشتہ کرتا ہوں۔ کافی‘ انڈے اور کبھی کبھار پراٹھا کھاتا ہوں۔ والدہ کہتی تھیں وہ ہم سب کو برابر چاہتی ہیں۔ والد بھی یہی کہتے ہیں میرا خیال ہے والد کو زیادہ پسند میری بہنیں ہیں۔ کسی کو بتائے بغیر گھر سے باہر نہیں جاتا۔ میں نہیں سمجھتا کہ پاکستان کے لوگ پی پی کو پسند نہیں کرتے۔ پی پی نے آمریت کے خلاف مختلف ادوار میں مصائب سہے۔ بلاول نے مزید کہا کہ کوشش کر رہا ہوں عمران خان کی کوئی بات پسند آئے۔ بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی کیلئے شعر بنایا۔ ’’برباد گلستان کرنے کو بس ایک ہی الو کافی تھا‘‘ ’’ہر شاخ پر الو بیٹھا ہے انجام گلستان کیا ہو گا‘‘۔

Comments
Loading...