بلاول ابوبچاﺅ مہم کی بجائے بھارتی معاملات پر ٹرین مارچ کریں:فواد چودھری

مولانا کے پارلیمنٹ میں ہونے سے برکت نظر آرہی ہے،لاہور میں پریس کانفرنس

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فوادچودھری نے کہاہے کہ بلاول اس وقت ٹرین مارچ کررہے ہیں، وہ ابو بچاﺅ مہم چلا رہے ہیں ، ان کیلئے بہتر ہے کہ وہ اس وقت اہم مسائل پر سیاست کریں کیونکہ ابو بچاﺅ مہم کو ابھی لمبی چلنے والی ہے ، ان کوچاہئے کہ بھارتی معاملات پر ٹرین مارچ چلائیں، نیب کیخلاف مہم جوئی کا جواز نہیں بنتا، خورشید شاہ اور فضل الرحمان کو معیشت کا درد ہونے لگاہے ، فضل الرحمان سے ہاتھ ملائیں تو ان کی آنکھوں میں آنسو ہوتے ہیں، وہ 1988کے بعد اقتدار سے پہلی مرتبہ محروم ہوئے ہیں، ان سے اسلام آباد کی دوری برداشت نہیں ہوتی ، ان کو اسلام سے زیادہ اسلام آباد کی فکر ہے ، ان کے پارلیمنٹ میں نہ ہونے سے برکت نظر آرہی ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بلاول اور مریم بی بی سے کوئی لڑائی نہیں ، بلاول اورمریم کچھ دیر کیلئے نوکری ہی کرلیں ، ابو کے پیسوں پر سیاست سے کچھ نہیں ہوگا ،نیشنل ایکشن پلان اصل میں ریاست کی رٹ دکھاناہے ، بلاول پر پابندی کیوں لگائیں گے ؟ وہ خود اپنے بیان کو سنجیدہ نہیں لیتے، آئیں احتجاج کریں بلکہ میں تو یہ کہتاہوں کہ بندے بھی ہم سے لے لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کے حوالے سے شہبازشریف سے رابطہ ہے ، اتفاق رائے نہ ہوا تو پارلیمانی کمیٹی فیصلہ کرے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ مناسب نہیں کہ ہم 50ہزار روپے کا حساب مانگیں اور آ پ تحریک چلائیں ، اس وقت خسارے میں کمی واقع ہوئی ہے ، بڑی سطح پر ابھی تک کرپشن کا ایک واقعہ بھی نہیں ہوا ، اعلیٰ سطح پر کرپشن پر قابو پانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، بڑی کرپشن بالکل ختم اور چھوٹی کرپشن میں بھی بہتری آرہی ہے ، حکومت ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت آگے بڑھ رہی ہے اور جوں جوں آگے جائیں گے بہتر ی آتی جائے گی۔فضل الرحمان اورخورشید شاہ کولگ رہاہے کہ ان کی باری آنیوالی ہے ، بلاول نے شائدنہیں دیکھا کہ خورشید شاہ کتنے بڑے دہشت گردوں سے ملتے رہے ہیں، یہ کہنا ٹھیک نہیں کہ نیشنل ایکشن پلان پر ٹھیک طریقے سے عمل نہیںہوا ، جعلی اکاﺅنٹس کاپوچھا جائے تو یہ کالعدم تنظیموں کی بات کرنے لگتے ہیں، جہاد صرف ریاست کرسکتی ہے۔

Comments
Loading...