بہن سے بیوی تک کا سفر جانیے شاہ رخ خان کی زبانی

بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے کہا کہ جب گوری مجھے ملی تو میں نے اسے کہا کہ اپنا بھائی سمجھ لو اس طرح ہماری دوستی شروع ہوئی

بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے کہا کہ جب گوری مجھے ملی تو میں نے اسے کہا کہ اپنا بھائی سمجھ لو اس طرح ہماری دوستی شروع ہوئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے گوری کو پہلی بار ایک دوست کی پارٹی میں دیکھا تھا۔ پارٹی میں گوری ایک لڑکے کے ساتھ ڈانس کر رہی تھی۔ کافی دیر دیکھنے کے بعد شاہ رخ نے گوری سے بات کرنے کی ہمت کی اور گوری کے پاس پہنچ گئے اور ان کے ساتھ ڈانس کرنے کے لئے پوچھا۔ ڈانس پرپوزل کو ٹھکراتے ہوئے گوری نے کہا کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کا انتظار کر رہی ہیں۔ یہ بات سن کر شاہ رخ کا دل ٹوٹ گیا۔ لیکن حقیقت یہ تھی کہ گوری کا کوئی بوائے فرینڈ تھا ہی نہیں وہ وہاں اپنے بھائی کے ساتھ تھیں۔ جب انہیں اس بات کا پتہ چلا تو گوری کے پاس گئے اور بولے- مجھے بھی اپنا بھائی سمجھ لو۔ پھر کیا تھا اس طرح دونوں کی دوستی کی شروعات ہوئی۔ جو شادی تک جا پہنچی . گوری ایک انٹرویو میں کہتی ہے کہ انہیں شاہ رخ کا اعتماد بےحد پسند آیا تھا۔ شاہ رخ کو گوری کا کسی لڑکے کے ساتھ بات کرنا جیسی باتیں پسند نہیں آتی تھیں۔ جب انہیں یہ محسوس ہونے لگا کہ تعلقات کافی زیادہ بن رہے ہیں تو وہ شاہ رخ کو بغیر بتائے ممبئی آگئی۔ گوری سے دور ہونے کے بعد شاہ رخ کو یہ احساس ہوا کہ وہ گوری کے بغیر نہیں رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے اور گوری کے اس رشتہ کے بارے میں اپنی والدہ کو بتایا اور گوری کو ڈھونڈنے کے لئے ممبئی آگئے۔ کئی دن کی تلاش کے بعد شاہ رخ نے گوری کو ممبئی میں ایک مقام پر دیکھا اور دیکھتے ہی ان کے پاس پہنچ گئے۔ شاہ رخ کو دیکھتے ہی گوری جذباتی ہو گئی اور دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا۔ اس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے سے کبھی نہ الگ ہونے کی قسم کھائی .

Comments
Loading...