بلوچستان میں ایک اور خوفناک حادثہ، 11 افراد جاں بحق

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لک بائی پاس کے قریب وین اور ٹرک کے مابین تصادم کی وجہ سے 11 افراد جاں بحق، 9 زخمی ہو گئے. زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جنہیں ریکسیو اہلکار ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کرر ہے ہیں. حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں. حادثے کا شکار وین کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی،

Comments
Loading...