نئے پاکستان میں حکمرانوں کے حالات بدلے عوام کے نہیں ,ڈاکٹر طارق سلیم

راولپنڈی امیر جماعت اسلامی پنجاب کا فہم قرآن کلاس اور انجمن تاجران سپئر پارٹس کی تقریب سے خطاب

راولپنڈی ( باغی ٹی وی راولپنڈی)امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ نئے پاکستان اورتبدیلی کے دعویدارحکمرانوں کے اپنے حالات توبدل گئے لیکن عوام کی حالت زارہردن بدترہورہی ہے ،بجٹ سے قبل ہی ہرروز کے بجٹ اورمہنگائی کے سونامی نے غریب عوام کے منہ سے نوالاچھین لیا،ملک میں کوئی ادارہ یا وزارت درست سمت میں کام نہیں کررہی حکومت کہیں دکھائی نہیں دیتی ،احتساب کے بلند وبانگ جھوٹے دعوے اورچورڈاکوکے نعرے تولگائے جارہے ہیں لیکن حکومت بتائے کہ 8ماہ میں ملکی دولت لوٹنے والوں کے خلاف کتنے ریفرنس درج کروائے اور لٹیروں سے لے کرکتنی رقم حکومتی خزانے میں جمع کروائی،عوام نے سب کوآزما لیا اب امیدصرف جماعت اسلامی اورسراج الحق ہے ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے فہم قرآن وسنت کورس،انجمن تاجران کی تقریب حلف برداری سمیت رابطہ عوام مہم کے دعوتی کیمپوں کے دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ حکومت احتساب کے نام پر فراڈ کررہی ہے، احتساب کہیں دکھائی نہیں دیتا ملکی اعلیٰ عدالتوں سے بددیانتی کا سرٹیفکیٹ پاکرنااہل ہونے والے وفاقی کابینہ میں شریک ہوتے ہیں ایسے حالات میں شفاف احتساب کیسے ممکن ہوسکتا ہے جماعت اسلامی نے پانامہ لیکس کے تمام ملزمان کوکٹہرے میں لانے کیلئے بارہا عدالتوں کے دروازے پر دستک دی لیکن عوام کا خون چوس کرپاکستانی دولت بیرون ملک منتقل کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا آغازنہیں ہوسکا ،انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ، ن لیگ اور تحریک انصاف ایک ہی کھوٹے سکے کے رخ ہیں وہی کرپٹ اشرافیہ ہے جوکبھی ایک اورکبھی دوسری پارٹی کا حصہ بنتی ہے اورظلم پرمبنی نظام انھیں تحفظ فراہم کرتا ہے ۔

Comments
Loading...