کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور پاکستان کبھی اس سے غافل نہیں .اسد قیصر

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے آزاد جموں کشمیر کے صدرسردار محمد مسعود خان نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ کشمیری عوام کو حقِ خود ارادیت اور انہیں آزادی سے جینے کا موقع دینا چاہیے۔ مودی سرکار انتخابات سے قبل لائن آف کنٹرول پر جان بوجھ کر حالات خراب کرنا چاہتی ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے آزاد جموں کشمیر کے صدرسردار محمد مسعود خان نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال،علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اسد قیصر نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کبھی اس سے غافل نہیں ہو سکتا۔ پلوامہ حملہ مقبوضہ وادی میں بھارت کی جارحیت پر مبنی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور کشمیری عوام کے قتلِ عام کا نوٹس لے۔

۔سردار مسعود خان نے کہاکہ کشمیر کی عوام کی منزل پاکستان ہے اور پاکستان ہی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ بھارت اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرے اور وہاں پر جاری نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت فوری بند کرے۔ملک کی سالمیت اور بقا کے لیے پوری قوم متحد ہے اور ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Comments
Loading...