اسد منیر کی خود کشی، چیئرمین نیب نے انکوائری کا حکم دے دیا

چیئرمین نیب نےاسدمنیرسےمتعلقہ تمام رکارڈنیب راولپنڈی سےفوری طلب کرلیا.

نیب نے بریگیڈیئر ر اسد منیر کی مبینہ خود کشی کی انکوائری کا فیصلہ کر لیا ہے .

باغی ٹی وی کے مطابق نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب اسد منیر کی خودکشی کی خود انکوائری کرے گا. اسد منیر کی خود کشی کی انکوائری کا فیصلہ چیئرمین نیب نے کیا. چیئرمین نیب نےاسدمنیرسےمتعلقہ تمام رکارڈنیب راولپنڈی سےفوری طلب کرلیا.

واضح رہے کہ 15 مارچ کو دفاعی تجزیہ نگار بریگیڈیئر ریٹائرد اسد منیر اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، اُن کی لاش ڈپلومیٹک انکلیو سے برآمد ہوئی تھی جس کے بعد اہل خانہ نے اُسے پمز اسپتال منتقل کیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بریگیڈیئر (ر)اسد منیر نیب کی جانب سےجاری تحقیقات پر پریشان تھے، نیب کی جانب سے ان پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایف 11 میں پلاٹ بحال کرنے کا الزام تھا۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈاسد منیرسی ڈی اے میں ممبراسٹیٹ بھی رہ چکے ہیں

Comments
Loading...