آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےاردن کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےاردن کے چیف آف اسٹاف جنرل محمود عبدالحلیم نے ملاقات کی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آ ر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا اور دو طرفہ دفاعی اورسیکیورٹی تعاون پربات چیت کی گئی. دونوں ممالک نے عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا، ملاقات کے دوران دونوں ممالک نےانسداد دہشتگردی تعاون پر بھی اتفاق کیا،

Comments
Loading...