نیوزی لینڈ دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے کراچی کے نوجوان کی نماز جنازہ ادا

اریب کی نمازجنازہ مولانا عبد العزیز حنفی نے پڑھائی

نیوزی لینڈ دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے کراچی کے نوجوان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی. نما زجنازہ میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، فاروق ستار،نہال ہاشمی سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اریب کی نمازجنازہ مولانا عبد العزیز حنفی نے پڑھائی.

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں شہید پاکستانی شہری سید اریب کی میت صبح کراچی ائیرپورٹ پہنچا ئی گئی تھی جہاں اس کی میت لواحقین کے سپرد کی گئی تھی.

اریب نیوزی لینڈ روزگار کی غرض سے گیا تھا. اور دہشتگردی کے واقعے میں لوگوں کی جان بچاتے ہوئے شہید ہوا .
واضح رہے کہ پندرہ مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں فائرنگ سے 9 پاکستانیوں سمیت 50 افراد شہید ہو ئے تھے جن میں سے 8 کی تدفین کرائسٹ چرچ میں ہی کی گئی۔

Comments
Loading...