ایک اور بے نامی اکاؤنٹ ،منی لانڈرنگ کا شبہہ

ایف بی آر کراچی نے ایک اور بے نامی اکاؤنٹ کا پتا لگا لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نصرت بھٹو کالونی کےرہائشی محمدابراہیم کےاکاؤنٹ میں36 کروڑروپےکی موجودگی کاانکشاف ہوا جس پر کسٹم عدالت میں مقدمے کی نقول ایف بی آر حکام نے جمع کرادی .کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے مقدمہ درج کر لیا. عدالت نےملزم کے10 لاکھ کےعوض قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے .ایف بی آر کے مطابق محمد ابراہیم نامی شخص نے2015 میں اکاونٹ کھولا شبہ ہے کسی نے منی لانڈرنگ کے لیے اکاونٹ کھولا، ملزم متعلقہ پتے پر دستیاب ہی نہیں،پتے پر بشیر احمد قادری نامی شخص دستیاب تھا،بے نامی اکاونٹ میں1جولائی 2015 تا 30 جون 2018 تک رقم منتقل کی گئی،3سال میں مجموعی طورپر36 کروڑ 94 لاکھ سے زائد کی رقم جمع کرائی گئی.

Comments
Loading...