ایک کلو آئس پر سزائے موت کا حکم، قانون بن گیا

خیبر پختونخواہ کی صوبائی کابینہ نے منشیات کی روک تھام کے لئے اہم قدم اٹھا لیا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قبائلی ضلعی مہمندکےہیڈکوارٹرغلنی میں خیبرپختونخواکابینہ کااجلاس وزیراعلیٰ محمودخان کی زیرصدارت منعقد کیا گیا.اجلاس میں صوبائی وزراء،انتظامی سیکرٹریزنے شرکت کی.کابینہ اجلاس نےآئس نشہ کی روک تھام سےمتعلق ایکٹ کی منظوری دیدی، وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سوگرام آئس پر7سال قیداور3لاکھ جرمانہ ہوگا،1کلوآئس پرسزائےموت یاعمرقیدیا14لاکھ روپےجرمانہ ہوگا .کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئس نشہ کی روک تھام کےلئےوسیع کمپین چلائینگے،بیچنےوالےاورپینےوالےسب قانون کےگرفت میں ہوں گے،صوبےکوآئس نشہ سےپاک کریں گے،
اجلاس میں صوبائی محتسب سیکٹریٹ سروسزمیں ترامیم کی منظوری دیدی .

Comments
Loading...