راولپنڈٰی اہلبیت کے عنوان پر محفل کا انعقاد

پرچم اسلام کی سر بلندی کیلئے سیرت امام موسیٰ کاظم پر عمل کرنا ہوگا، آغانیئر عباس جعفری

راولپنڈی :متحدہ علماء محاذ پنجاب کے زیر اہتمام شہادت امام موسیٰ کاظم کے سلسلہ میں آغا محمد احسان رضا کی رہائشگاہ پر اہبیت کے عنوان سے محفل منعقد ہوئی چیئرمین امن کمیٹی علامہ سید اظہار حسین شاہ بخاری علامہ حافظ محمد اقبال رضوی علامہ پیر سید عطاء اللہ شاہ بخاری حافظ یاسر اقبال رضوی، مولانا محمد امین سیالوی، مولانا ملک نذر عباس اعوان کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے علماء مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔متحدہ علماء محاذ پنجاب کے صدر آغانیئر عباس جعفری نے شہادت امام موسیٰ کاظم کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ امام مو سیٰ کاظم کے روضہ سے آج بھی معجزات اور کرامات کا ظہور ہو رہا ہے امام موسیٰ کاظم نے اپنے کردار سے بے راہ وروی کا شکار مردو خواتین کو تقویٰ طہارت اور اسلام کے سنہری افکار کی طرف مائل کر دیا آغانیئر عباس جعفری نے کہا کہ امام موسیٰ کاظم کمال علم و فضل میں بھی کمال کمال تھے آپ کے فضائل مناتب کے دشمن بھی معترف تھے امام موسیٰ کاظم نے اپنے جد امجد حضرت مصطفی ۖ کے عمل و کردار کو اپناتے ہوئیباطل کے خلافصدائے حق بلند کی آج ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو کر اسلام و قرآن اور مسلمانوں کے دشمنوں کے خلاف یک جان ہو جائیں پرچم اسلام کی سر بلندی کیلئے سیرت امام موسیٰ کاظم پر عمل کرنا ہوگا۔

Comments
Loading...