سماجی کاموں میں حصہ لے کر روحانی سکون محسوس ہوتا ہے,عدنان اسحاق

ٹیم سر عام راولپنڈی نے غریب اور مستحق بچوں کو بالکل فری تعلیم دلوانے کا مشن اٹھایا ہے ,عدنان اسحاق

راولپنڈی : سماجی کاموں میں حصہ لے کر روحانی سکون محسوس ہوتا ہے ہمیشہ کوشش کی کے بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لوں راولپنڈی کے مختلف سکولز میں غریب اور مستحق بچوں کو داخل کروایا ہے یہ پاکسان ہے تو ہم ہے چائلڈ لیبر کا شکار بچوں کے لیے کام کر رہے ہیں کسی بھی سماج کے لیے یہ امر تشویشناک ہے کہ وہاں سماجی علوم کو غیر ضروری سمجھا جائے ان خیالات کا اظہار نوجوان سماجی رہنما سرعام راولپنڈی کے پریزیڈنٹ عدنان اسحاق نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا .انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ برائی کو فروغ دیا جاتا ہے جبکہ اچھائی کے کاموں کو نظر انداز کیا جاتا ہے ہم نے چھوٹی چھوٹی چیزوں سے معاشرے کی اصلاح کرنے کی کوشش کی ہے راولپنڈی چمکے گا کہ نام سے مہم چلائی جس میں میرے ساتھ ٹیم سرعام کے جانبازوں نے بہت محنت کی ہم نے قبرستان سمیت مختلف جگہوں کی نہ صرف صفائی کروائی بلکہ مختلف سکولوں اور کالجوں سے وال چاکنگ کو بھی صاف کیا عدنان اسحاق ممتا ویلفیئر فاؤنڈیشن اور میٹو ویلفیئر ٹرسٹ کے بھی پریذیڈنٹ ہے انھوں نے بتایا کہ انھوں نے بچپن سے ہی سماجی کاموں میں ہمیشہ حصہ لیا ہے کیونکہ ان کے نانا اور نانی اماں سماجی شخصیات تھے انھوں نے میرا ہمیشہ ساتھ دیا ٹیم سر عام راولپنڈی نے غریب اور مستحق بچوں کو بالکل فری تعلیم دلوانے کا مشن اٹھایا ہے جس میں الحمداللہ بہت کامیابیاں حاصل ہوئی ہے اقرار الحسن نے ہمیشہ ایک چھوٹے بھائی کی طرح سمجھایاکہ یہ پاکستان ہے تو ہم ہے اس لیے اس کہ لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نیں کرنا چاہیے ہمارے تعلیمی اداروں میں سماجی علوم کو پڑھایا جاناچاہیے اس سے تمام سماجی برائیاں ختم ہوسکتی ہے

Comments
Loading...