آٹھ ماہ میں حکومت ریزلٹ نہیں دے سکتی .وفاقی وزیر علی زیدی

وفاقی وزیر بحری امورعلی زیدی نے کہا ہے کہ کوئی حکومت8ماہ میں رزلٹ نہیں دےسکتی.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امورعلی زیدی نے کہا کہ لوگوں کو جانی و مالی نقصان پہنچانےوالوں کو ذہنی مریض سمجھتاہوں، وفاقی حکومت دھماکے کے شہداکے ورثااور زخمیوں کی مدد کرے گی .ملک کے ہر شہری کی حفاظت کی ذمے داری حکومت کی ہے .انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنا شروع کردیاہے،نیشنل ایکشن پلان کے سلسلے میں کسی کو چھوٹ نہیں ہوگی .چیلنج بہت ہیں ،نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل کیاجائےگا .دہشتگرد کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو،اسے چھوٹ نہیں ملے گی .نیشنل ایکشن پلان میں تعلیم کا انفرااسٹرکچر ٹھیک کرنا بھی شامل ہے .

Comments
Loading...