57 لاکھ 20ہزار آبادی، یورپی ممالک میں سب سے زیادہ مسلمان فرانس میں موجود ہیں

حال ہی میں جرمنی کے نشریاتی ادارے کے ایک حالیہ سروے کے بعد یورپ کے ان ٹاپ 10 ملکوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جہاں مسلمانوں کی آبادی زیادہ ہے۔۔۔

جبکہ 2018 کے ایک اور سروے کے مطابق دنیا بھر کے مسلمانوں کا ایک بٹا پانچ سے زائد یورپ، شمالی امریکہ اور آسڑیلیا میں آباد ہے۔۔۔

جرمنی اس حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے جہاں 49 لاکھ 50 ہزار مسلمان آباد ہیں۔۔۔

فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود برطانیہ میں 41 لاکھ 30 مسلمانوں رہتے ہیں۔۔۔

باغی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عمر کے اعتبار سے کینیڈا، فرانس، آسڑیا اور جرمنی جیسے ممالک میں مسلمان آبادی میزبان نفوس کے مقابلے میں زیادہ کم عمر ہے۔۔۔

اٹلی میں 28لاکھ 70 ہزار، ہالینڈ میں 12 لاکھ 10 ہزار، سپین میں 11 لاکھ 80 ہزار، بیلجیئم میں 8 لاکھ 70ہزار۔۔

اور جبکہ سویڈن میں 8 لاکھ 10ہزار، بلغاریہ میں 7 لاکھ 90 ہزار اور یونان میں 6 لاکھ 20ہزار مسلمان آباد ہیں۔۔۔

خطہ یورپ میں اس وقت مسلم نفوس 44 ملین ہے، جبکہ امریکہ میں یہ تعداد 5 ملین سے زائد ہے ۔۔۔

اور اب آبادی کے لحاظ سے فرانس میں عمومی طور پر تیونس، الجزائر اور مراکش کے مسلمان آباد ہیں تو جرمنی میں ترک مسلمان اول نمبر پر ہیں جبکہ برطانیہ میں ہندوستانی اور پاکستانی نژاد مسلمانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔۔۔

Comments
Loading...