صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی صوفی نائٹ میں شرکت

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
صوبائی وزیر میاں خالد محمود کی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کمپنی باغ میں منعقدہ صوفی نائٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت
تقریب میں صوبائی وزیر میاں خالد محمود کے علاوہ ڈی پی او شیخوپورہ عمران کشور ,ڈی سی او طارق محمود بخاری, اسسٹنٹ کمشنر فضائل مدثر, نوجوان قیادت تحریک انصاف میاں تیمور خالد, سابق نائب صدرپریس کلب ڈاکٹرخالدمحمود شیخ ,سینئر ایڈیٹر روزنامہ گریڈ وممبر پریس کلب ڈاکٹر یاسر ندیم شیخ, شیروز گجر, زکی خان, وقاص رامے, سابق صدرپریس کلب شہباز احمد خان, سینئر صحافی سلطان حمید راہی, سیف الرحمن سیفی, معظم رضوی, اسلام غازی ,شیخ عظیم, شیخ امتیاز ,صاحبزادہ ریاض اکبر معصومہ, ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر مختار احمد ودیگر شریک تھے تقریب میں صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام ضرور منعقد ہونے چاہیئیں جس میں عوام کو تفریح کا موقع ملنا چاہیے انہوں نے کہا کہ فنکاروں اور گلوکاروں نے حمد اور صوفیانہ کلام پیش کرکے تقریب میں ایک سحر طاری کردیا جس پر حاضرین سے خوب داد وصول کی
صوبائی وزیر نے ضلعی انتظامیہ کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس محبوب عالم چودھری کی اس کاوش پر انہیں شاباش پیش کی

Comments
Loading...