اے بی ڈی ویلئیر کو انجری، لاہور قلندر کے کپتان پاکستان سپر لیگ سے باہر

لاہور قلندرز کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ سے باہر ہوگئے ہیں اور اب وہ کراچی کے میچز میں بھی شریک نہیں ہوں گے…

پاکستان سپر لیگ کے آخری مرحلے میں جہاں تمام ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر کرنے کی جنگ لڑیں گے وہیں لاہور قلندرز، کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان فائنل فور میں رسائی کا مقابلہ بھی ہونا ہے ایسے میں لاہور قلندرز کو اپنے کپتان محمد حفیظ کے بعد ایک اور کپتان سے بھی محروم ہونا پڑگیا ہے…

رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا کے سابق کپتان اور لاہور قلندرز کی کپتانی کے فرائض انجام دینے والے جارح مزاج بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں اور یوں وہ ابو ظہبی اور کراچی میں ہونے والے میچز میں شریک نہیں ہوسکیں گے…

Comments
Loading...