گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹ سے شکست دیدی
پی ایس ایل کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔…
پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آخری مرحلہ ابو ظہبی میں جاری ہے جہاں 23ویں میچ میں پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 165 رنز بنائے جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے احسن علی اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا..

احسن صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔شین واٹسن اور احمد شہزاد نے 129 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچری مکمل کی..
احمد شہزاد 45 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ واٹسن 91 رنز پر ناقابل شکست رہے ، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

Comments
Loading...