2012 میں قتل ہونے والے سعودی سفارت کار کے قاتل کو بنگلہ دیش میں پھانسی

آج بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں ایک سعودی سفارت کار کے قاتل کو پھانسی دے دی گئی۔۔

مجرم جسکا نام سیف الاسلام نے سعودی سفارت کار کو لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر گولیاں ماری تھیں۔۔۔

جیل حکام نے بتایا کہ سیف الاسلام کو عدالتی حکم کے مطابق تختہ دار پر لٹکایا گیا ہے۔۔۔

باغی ٹی وی کے مطابق سیف الاسلام نے 2012ء میں سعودی قونصل خانے میں کام کرنے والے 45 سالہ خلف العلی کو ڈھاکا کے سفارتی علاقے میں گولیاں ماری تھیں۔۔۔

سیف الاسلام نے سعودی سفارت کار کو لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر گولیاں ماری تھیں۔
پولیس کے مطابق مجرم ایک راہزن گروہ کا سربراہ تھا اور اس نے سفارت کار کو لوٹنے کے دوران نشانہ بنایا۔

سیف السلام کو انویسٹی گیشن ادارے کے اہلکاروں نے گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کیا تھا جہاں ملزم نے اعتراف جرم بھی کیا تھا۔۔۔

Comments
Loading...