بھارت کے گرفتار ونگ کمانڈر ابھینندن کو جذبہ خیر سگالی کے طور پر کل رات واپس ان کے وطن بھیجا جا چکا ہے، اس موقع پر دونوں ممالک سمیت دنیا بھر کے میڈیا نے بھارتی پائلٹ کی حوالگی کی کوریج کی۔۔۔

ایسے میں ابھینندن کے ساتھ ایک خاتون کی موجودگی نے کئی ذہنوں میں الجھن پیدا کردی کیونکہ ان کی شناخت واضح نہیں تھی۔۔۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لوگوں کی بڑی تعداد نے سوال کیا کہ ابھینندن کے ساتھ موجود خاتون کون ہیں۔۔۔

بعض افراد کا خیال تھا کہ یہ ونگ کمانڈر ابھینندن کی اہلیہ ہیں جنہیں اس موقع کے لیے پاکستان آنے دیا گیا۔۔۔

باغی ٹی وی کے مطابق ’ہمارا ہیرو ابھینندن‘ اور ’ویلکم بیک ہیرو‘ کے نعرے پیٹنے والے بھارتی اپنے ہی ہیرو کی واپسی کے بعد اس کی طرف سے مشکوک ہوگئے ہیں۔۔۔

ونگ کمانڈر تاحال اپنے ہی ملک کی فورسز کی تحویل میں ہے اور اسے گھر نہیں جانے دیا گیا۔۔۔

ابھینندن فی الحال اسپتال میں ہے جہاں اس کی مکمل طور پر جسمانی جانچ پڑتال کی گئی، اس کے بعد اسے ڈی بریف کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔

ابھینندن کو شک کی کڑی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے اور اس سے سوالات کیے جارہے ہیں کہ آیا اصلی ہو یا نقلی؟ کہیں ایجنٹ تو نہیں بن گئے؟ پاکستان کے حامی تو نہیں بن گئے؟ تمہارادل و دماغ بدل تو نہیں گیا۔۔

آزاد کشمیر سے گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھامن کو پاکستان نے واہگہ اٹاری سرحد پر بھارت کے حوالے کرنے کے لیے پہنچا دیا گیا ہے۔۔۔
تاہم اس حوالگی سے پہلے بھارتی پائلٹ کو پاکستان کی پریڈ ختم ہونے کا انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ ۔۔

Comments
Loading...