بھارتی میڈیا کا گلوکار عدنان سمیع کو ایجنٹ قرار دینا

مبئی پاک بھارت کشیدگی پر سوشل میڈیا صارفین بھی کافی متحرک نظر آئے۔۔

ایک طرف جہاں پاکستان اور بھارت کے عوام امن کو فروغ دینے میں مصروف تھے وہیں کچھ بھارتی آرٹسٹس کی جانب سے ایسے ٹویٹس بھی سامنے آئے جنہوں نے پاک بھارت کشیدگی کو مزید ہوا دینے کی کوشش کی۔۔

ایسے میں عدنان سمیع کا بھی پاکستان مخالف ٹویٹ آیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے عدنان سمیع کو نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ ان کے حوالے سے ایک الگ ہی ٹرینڈ بن گیا جس میں انہیں بھارت میں پاکستان کا خفیہ ایجنٹ قرار دیا جانے لگا۔۔۔

پلوامہ حملے کے بعد منگل کو جب بھارتی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود میں دراندازی کی تو عدنان سمیع نے پاکستانیوں کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ یہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی تھی۔ کلوگار نے پاکستانیوں کو شترمرغ والی ذہنیت کا طعنہ دیا۔ اور ان کے لیے انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کیے۔۔۔

عدنان سمیع کی اس ٹوئیٹ کو بھارتی میڈیا نے خوب سراہا۔۔۔

سوشل میڈیا پر ایک طرف جہاں عدنان سمیع بھارت کو اپنی وفاداری ثابت کرنے میں لگے ہوئے ہیں دوسری جانب ٹویٹر پر عدنان سمیع کے ایجنٹ ہونے کے ٹویٹس نے ان کی اس کوشش پر پانی پھیر دیا ہے۔۔۔

عدنان سمیع نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی فضائیہ کی پاکستان کے خلاف ناکام کارروائی کے باوجود بھارت فضائیہ کو شاباش دی۔۔۔

اورکہا کہ نریندر مودی کی قوم کی طاقت آپ کے ساتھ ہے. IFrame اور ساتھ ہی بھارتی فضائیہ کے لیے بھی عقیدت کا اظہار کیا …

Comments
Loading...