یہودی دہشتگردی میں ایک فلسطینی بچہ شہید

غزہ (باغی مانیٹرنگ ڈیسک ) غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی فلسطینی مظاہرین پر اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچہ شہید ہوگیا۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے فائرنگ اس وقت کی جب ہزاروں فلسطینی غزہ پٹی سے متصل سرحدی باڑ کے قریب احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے۔اس موقع پر قابض فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شدید شیلنگ اور فائرنگ کی گئی جس سے 15 سالہ بچہ میسرہ ابو شلوف شہید ہوگیا ۔میسرہ ابو شلوف غزہ پٹی کے شمالی علاقہ جبالیا میں فائرنگ کا نشانہ بنا، اس کے علاوہ 15 دیگر فلسطینی بھی زخمی ہوگئے۔غزہ میں 30مارچ2018 سے شروع ہونے والی احتجاجی مہم کے دوران ابتک 272فلسطینی شہید ہوئے، اسی عرصے میں گیس شیلز اور گولیاں لگنے سے 16 ہزار 656 فلسطینی شدید زخمی ہوئے، جبکہ مجموعی طور پر 30 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے۔

Comments
Loading...