یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد نیشنل بیچ ہینڈ بال کی میزبان

فیصل آباد: 10 ویں نیشنل بیچ ہینڈ بال چیمپیئن شپ 25 سے 28 اپریل تک یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد میں منعقد ہوگی۔ چیمپئن شپ میں 10 ٹیمیں حصہ لینگی جن میں آرمی، واپڈا، پولیس، ریلویز، ایچ ای سی، بلوچستان، کے پی، اسلام آباد، سندھ اور میزبان پنجاب کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیمپیئن شپ میں افغانستان ہینڈ بال ٹیم کی شرکت کی بھی متوقع ہے جس کے لیے حکومت پاکستان سے کلیئرنس مانگی گئی ہے ۔ پاکستان آرمی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرئے گی۔ چیمپئن شپ سے نیشنل بیچ ہینڈ بال ٹیم کا انتخاب بھی کیا جائے گا جو 15 سے 22 جون تک 7 ویں ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرئے گی.

Comments
Loading...