یوم یکجہتی کشمیر، شہدا کے لئے ایک منٹ کی خاموشی، اور عوام کا پیغام

دل میں ہے کشمیر کب ہے فاصلہ کشمیر کا
ایک دن ہو کر رہے گا فیصلہ کشمیر کا

یوم کشمیر، پاکستان میں قومی تعطیل کا دن ہوتا ہے۔ اس دن پاکستانی حکومت اور عوام مقبوضہ كشمير کی آزادی اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتی ہے۔۔۔

آج کے دن کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔۔۔

اس موقع پر پاکستان اور کشمیر کو ملانے والے مقامات پر ہاتھوں کی زنجیریں بناکر اظہار یکجہتی کیا جاتا ہے۔۔۔

یکجہتی کشمیر کے بارے میں آگاہی دیتے چلیں کہ 1974ء میں ذوالفقار علی بھٹو اور جماعت اسلامی کے امیر مرحوم قاضی حسین احمد ، ان دونوں شخصیات نے 1990ء میں اس کی اپیل کی۔۔۔

میاں نوازشریف نے بطور وزیراعلیٰ اور بطور وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے تائید کی اور جنرل مشرف کے دور میں بھی یہ دن ہر سال بھر پور طریقے سے منایا جاتا رہا ہے۔۔۔

اسی کے ساتھ ساتھ وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ:

”پاکستان کامسئلہ کشمیر پر اصولی موقف ہمیشہ برقرار رہے گا”

صدر ڈاکٹرعارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے اپنے پیغامات میں کشمیری لوگوں کو ایک بارپھر یقین دلایا ہے کہ پاکستان کامسئلہ کشمیر پر اس کا اصولی موقف ہمیشہ برقرار رہے گا۔۔۔

باغی ٹی وی کے مطابق صدر پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا کہ:

” پوری پاکستانی قوم حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہمیں پختہ یقین ہے کہ کشمیری عوام اپنی جدوجہد میں ضرور کامیاب ہوں گے۔۔”

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ :

”مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی کوہرگزرتے دن کے ساتھ تقویت مل رہی ہے، سات عشرے گزرنے کے باوجود تنازعہ کشمیر حل نہیں۔”

مزید وزیراعظم عمران خان کا کشمیر ڈے کےموقع پہ کشمیریوں کو جوش و ولولے سے بھرا پیغام تھا کہ:

”آزادی اورحق خودارادیت کےحصول کیلیےکشمیریوں کاجذبہ بڑھ رہاہے”

اس کے علاوہ بہت سے ٹی وی کے دنیا کے فن کاروں اور اداکاروں کا بھی اس دن پر پیغام جاری کیے گئے۔۔۔

مشعال ملک کا کشمیر ڈے کے موقع پہ ویڈیو کے ذریعے کہنا تھا کہ:

”کشمیرڈے پہ ساری دنیا کشمیری لوگوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔”

صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی کا نے کہا کہ:

”اقوام متحدہ کےانسانی حقوق سےمتعلق بیانات پرکشمیریوں کابھروساکم ہوتاجارہاہے”

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ:

”کشمیریوں کی آواز پوری دنیا تک پہنچ چکی ہے”

اس کے علاوہ باغی ٹی وی کے مطابق تحریک آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ریلیوں، جلسوں، کشمیر کارواں اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔۔۔

حکومت پاکستان نے اس مرتبہ یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا اور اعلان کیا ہے۔۔

مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں، سیمینار اور کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی ۔۔۔

جس میں مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم، خواتین کی بے حرمتی، نوجوانوں کو لاپتہ کرکے مارے جانے جیسے افسوس ناک واقعات کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کیا جائے گا۔۔۔

لندن میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرکے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔۔۔

اک خواب ہے اک تعبیر، میری ارض ِکشمیر
ہے مسلم کی جاگیر میری ارض کشمیر

ہر دل میں ہر اک جاں پر اک زخم نمایاں ہے
ہر پھول ہر اک غنچہ گلشن کا پریشاں ہے
ہے ایک قفس دلگیر ، میری ارض ِکشمیر

پھیلی ہے اگر ہر سو اک آتش ِنمرودی
ہر ایک مجاہد میں ہے روح ِبراہیمی
بنی جنت کی تصویر میری ارض ِکشمیر

ہے غزوہ ہند کی جان، ہے شاہرگ ِپاکستان
اس دین ِمحمد کے شہداء کا ہے ارمان
ہے یہ امت کا ضمیر، میری ارض ِکشمیر

میرے شہداء نے اسے اک رنگِ بہار دیا
خوں دے کر اس اجڑے گلشن کو نکھار دیا
ہے اک اجلی تقدیر، میری ارض ِکشمیر

ہم اہل پاکستان اعلان یہ کرتے ہیں
قرباں تجھ پر ہم مال اور جان یہ کرتے ہیں
محکم ہے یہ تدبیر، میری ارض ِکشمیر…!

Comments
Loading...