ہمارا کشمیریوں سے رشتہ لہو کا ہے‘ فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم اب جنگ نہیں چاہتے، ہماری ترجیحی امن اورصرف امن ہے۔۔۔

باغی ٹی وی کے مطابق لاہور میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جنگ کا ماحول نہیں ۔۔۔،

ہماری 64 فیصدآبادی35 سال سے کم ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ایسے حالات میں بھی ہمارا نوجوان جوش کی بجائے ہوش سے کام لیتا ہے، ہم اب جنگ نہیں چاہتے۔۔ہماری ترجیحی امن اورصرف امن ہے۔۔۔

انہوں نے کہا کہ

افغانستان میں حالات خراب ہونے سے پاکستان کے حالات بگڑے، بارڈرپرحالات سے کشمیریوں اورپنجایوں کے حالات خراب ہوتے ہیں۔۔۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آج بھارت تقسیم اورپاکستان متحد ہے، پاکستانی قیادت میچورہے، پارلیمنٹ میں سب ایک آواز ہیں، وزیراعظم نے اپوزیشن کا شکریہ ادا کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پہلا آپشن ہے ہم نے 3 جنگیں لڑی ہیں ہم چوتھی کے لیے بھی تیارہیں، دوسرا آپشن کہ آپ ہمیں کمزورکرنا چاہتے ہیں اورہم آپ کوکرنا جانتے ہیں۔

Comments
Loading...