گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کااشرف مارتھ شہید ڈسٹرکٹ پولیس لائن گوجرانوالہ کا وزٹ

گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کااشرف مارتھ شہید ڈسٹرکٹ پولیس لائن گوجرانوالہ کا وزٹ۔

گورنرپنجاب چودھری محمد سرور پولیس لائن میں ہونے والے ترقیاتی کا موں کا جائزہ لیاگیا۔

پولیس لائن کی جامع مسجد ، آر او پلانٹ اور پولیس میس کا افتتاح ۔

ڈسٹرکٹ پولیس لائن کا کچن گورنرہاوٗس کے کچن سے بہتر ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

گوجرانوالہ( ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا اشرف مارتھ شہید ڈسٹرکٹ پولیس لائن کا دورہ کیا۔ سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود،ڈی سی نا ئلہ باقر اور دیگر سینئر افسران نے گورنر پنجاب کا استقبال کیا۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔گورنر پنجاب نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

پولیس لائن میں ہونے والے ترقیاتی کا موں کا جائزہ لیا۔ریسورس مینجمنٹ سنٹر اور آڈیٹوریم کا بھی دورہ کیا۔ آڈیٹوریم میں گورنر پنجاب کو گوجرانوالہ پولیس کے کارہائے نمایاں سے متعلق بنی ہوئی ڈاکومینٹری دیکھا کر بریفنگ بھی دی گئی ۔اُنہوں نے پولیس لائن کی جامع مسجد ، آر او پلانٹ اور پولیس کچن کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس لائن کا کچن گورنرہاوٗس کے کچن سے بہتر ہے۔ گوجرانوالہ کی انتظامیہ اور پولیس، پنجاب بھر میں بہترین ہیں۔بہترین انتظامات کرنے پرسی پی او اور دیگر افسران کو شاباش دی۔

Comments
Loading...