گوجرانوالہ پولیس کا آتش بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھاری مقدار میں آتش گیر مادہ برآمد ملزم گرفتار

گوجرانوالہ ( ) پولیس کا آتش بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھاری مقدار میں آتش گیر مادہ برآمد ملزم گرفتار۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں انسپیکٹر عبدالعظیم SHO تھانہ کوتوالی نے اپنی ٹیم رانا صمید اقبال ASI ، سیف اللہ ، وسیم اکرم ، حسن رضا کے ہمراہ آتش بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے علی رضا ولد سراج الدین، علی زار ولد نثار احمد کو گرفتار کرکے ملزمان مزکوران سے بھاری مقدار میں آتش گیر مادہ برآمد کیا ، آتش گیر مادہ میں برآمدگی مال ماچس پٹاخہ 1400 ڈبیاں، چائنہ بم 950 عدد، انار 74 عدد اور پھلجھڑیاں 2640 ڈبیاں تھیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا اور ملزمان کو حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا۔ پولیس کے اس کارنامے سے اہل علاقہ میں احساس تحفظ پیدا ہوا ہے اور اہل علاقہ نے سکھ کا سانس لیا ہے ۔ علاقہ تھانہ ہذا میں آتش گیر مادہ بیچنے والوں کے خلاف تحریک جاری ہے۔ CPO صاحب نےSHO بمعہ ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

Comments
Loading...