گوجرانوالہ پولیس کانسٹیبل کا بچے پر تشدد ، برہنہ کر کے گھمایا ۔ کانسٹیبل گرفتار

گوجرانوالہ پولیس کانسٹیبل کا بچے پر تشدد ، برہنہ کر کے گھمایا

تفصیلات کے مطابق پولیس کانسٹیبل نے بچے پر تشدد کیا اور اسے برہنہ کرکے گمایا گیا۔

سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے
واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ایس پی سول لائنز عمران احمد ملک کو انکوائری آفیسر مقرر کر کے حقائق کی روشنی میں انکوائری رپورٹ مکمل کرکے بارہ گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ کانسٹیبل محمد ندیم کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔تھانہ سول لائنز میں درج ہونے والے مقدمہ کا نمبر 270/19 ہے
مقدمہ زیر دفعات 337F(i) اور 328ت پ درج کر دیا گیا۔ کانسٹیبل کو گرفتار کر کے فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے ۔
سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے کہا انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کانسٹیبل کے خلاف محکمانہ و قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ کسی کے خلاف زیادتی نہیں ہو گی ۔
شہریوں پر تشدد کرنے اور بلا جواز تنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی ۔

Comments
Loading...